برسبین میں خوش آمدید،برسبین( سڈنی اور میلبورن کے بعد) آسٹریلیا کا تیسرابڑا شہر ہے۔برسبین،کوئنزلینڈ کا دارالحکومت ہے۔ اس شہر میں1.4 ملین باشندے رہائش پذیر ہیں۔ یہ شہر آسٹریلیا کے جنوب مشرقی کونےMoreton خلیج سے دریابرسبین کے کنارے واقع ہے۔
1980s کے بعد سےاس شہر نے بے مثال ترقی کی ہے۔ اب یہ شہر دنیا کےامیر اور ترقی یافتہ شہروںمیںشمار ہوتا ہے۔
1980s کے بعد سےاس شہر نے بے مثال ترقی کی ہے۔ اب یہ شہر دنیا کےامیر اور ترقی یافتہ شہروںمیںشمار ہوتا ہے۔
برسبین کی تاریخ
برسبین کی تاریخ 1824 سے شروع ہوتی ہے جب کچھ خطرناک مجرموں کو قید کرنے کے لیے سڈنی سے لایا گیا تھا۔ برسبین کا نام سرتھامس برسبین کے نام سے منسوب کیاگیاہے۔ سرتھامس برسبین اس وقت نیو ساؤتھ ویلز کے گورنرتھے۔
جدید شہرمیں اس وقت کی یادگاریں موجود ہیں۔ مجرموں کوسزادینے والی تمام ازیت ناک جگہیںبھی موجود ہیں۔ ان میں " تشدد کے ٹاور" tower of torture سب سے زیادہ مشہورہے۔
برسبین کے حسین نظارے
دریائے برسبین نے شہر کو دونوں اطراف سے گھیررکھا ہے، جس کی وجہ سے شہر ہر وقت ٹھنڈا اور خوشگوار رہتا ہے۔
برسبین کاجغرافیہ اور شہری ڈھانچہ
برسبین سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) برسبین دریا کےساتھ ساتھ واقع شہر کا مرکز ہے۔ شہر کی اہم مرکزی سڑکوں، اور گلیوں کے نام شاہی خاندان کے ارکان کے نام سے منسوب کیے گیے ہیں . کوئین سٹریٹ برسبین روایتی اہم سڑک ہے۔
برسبین دلچسپی کے پوائنٹس
- الما پارک چڑیاگھر، شمالی برسبین، آسٹریلیا میں واقع 40 ایکڑ چڑیاگھرہے۔
- سمندرکی سنہری دنیا کے نام سے مشہور Sea World Gold Coast گولڈ کوسٹ، کوئنزلینڈ، آسٹریلیامیں واقع تھیم پارک ہے.
No comments: