یقینآ ہم میں سے بہت سے افراد اپنا ڈیٹا یو ایس بی میں محفوظ رکھتے ہیں۔ یوایس بی کی سہولت یہ ہے کہ ہم اپنا ڈیٹا یا اہم ڈاکومنٹ کسی دوسری جگہ یا کمپیوٹر میں لے جا سکتے ہیں۔
آج ہم ایک وائرس کی چالاکی پر بحث کریں گے جو یوایس بی کی فائلز، فولڈرز، تصاویر،ویڈیوز کوچھپا دیتا ہے۔
بغیر سافٹ ویئر USB سے پوشیدہ فائلیں باز یاب کرانا۔
اس کا سادہ سا حل تو ونڈوز میں یہ ہے کہ یوزر کنٹرول پینل میں جائے، وہاں سے فولڈر آپشن کو اوپن کرئے۔
فولڈر آپشن کے ویو Viewٹیب میں Hidden Files & Folder کے زیل میںدی گئی آپشن سے ہم اپنی فائل کو Unhideکر سکتے ہیں۔ اس عمل کے بعد یو ایس بی میںموجود فائلز نظر آنے لگ جاتی ہیں۔
مگر ابھی بھی ایک مسئلہ یہ درپیش ہوتا ہے کہ یوایس بی میں موجود فائلز اور فولڈرز خود بخود Hideرہتے ہیں اور Unhideکرنے والا آپشن بھی کام نہیں کرتا۔
پوشیدہ فولڈر غیر مخفی کیسے کریں؟
اگر آپ کو بھی اس وائرس کا سامنا کرنا پڑا ہےجو یو ایس بی کی فائلیں اور فولڈر پوشیدہ کردیتا ہے تویہ عمل اس کا حل ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ پوشیدہ ٹیبHide(میں پوشیدہ آپشن کو غیر پوشیدہ نہیں کر سکتے۔) دراصل وائرس اس آپشن کو غیر فعال کر دیتا ہے. یہ وائرس ونڈو کی رجسٹری میں کچھ ترمیم کر دیتا ہے۔
اپنی یو ایس بی کو کمپیوٹر میں لگائیں۔ (مثال کے طور پر، یو ایس بی لگانے کے بعد یہ ڈرائیوںE بناتی ہے)
اب اپنےسٹارٹ مینوکو کھولیں اورکمانڈ پرمنٹ کی جگہ cmdلکھ کر کمانڈ پرمنٹ کی کالی ونڈواوپن کریں۔
یہ ونڈو نیچے دکھائی کئی تصویر کی طرح ہوگی۔
عمومآ کمانڈ پرمنٹ کھلنے کے بعد سی ڈرائیوں کو دکھاتی ہے۔ جیسا کہ تصویر میںنظر آرہا ہے۔ اب آپ یہاں اپنی یوایس بی ڈرائیو کا لیٹر لکھیں،جو بھی لیٹر ہو وہ آپ مائی کمپیوٹر کو اوپن کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
فرض کریں مائی کمپیوٹر پر یو ایس بی کا لیٹر E نظر آرہا ہے۔ اب اپنی کمانڈ پرمٹ پر یہ درج کریں :E اور اینٹر پریس کردیں۔
اب کمانڈ پرمنٹ پر کچھ یوںنظر آرہا ہے <\:E ، یعنی اب یواسی بی پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اب یہ کوڈ درج کریں، یہ اس وائرس کو صاف کردے گا۔
*.* E:\>attrib -s -h /s /d
خیال رہے ان الفاظ میںایک ایک وقفہ دینا ہے۔اور اس کے بعد انٹر پریس کردیں، کچھ خاص نہیں ہوگا مگر یو ایس بی کھولنے پر وائرس ختم ہو چکا ہوگا۔
اب آپ اپنی یو ایس بی دیکھیںتو تمام پوشیدہ فائلیں نارمل حالت میںآچکی ہوںگی۔
No comments: