Slider

Menu :

Latest News

WordPress Per Website Banayen

Blogroll

Pages

Animation Trailers

top header advertisement in header

Pak Urdu Installer

Text Widget

Recent news

Video Widget

Recent Tube

Wisata

News Scroll

Favourite

Event

Culture

Gallery

» » » » » » Difference between Asteroid and Meteor شہاب ثاقب Urdu

کیا آپ نے کبھی غور کیا ، اندھیری رات میں ایک شعلہ آسمان سے کسی راکٹ یا میزائل کی طرح جلتا ہوا زمین کی طرف بڑھتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں یہ شعلہ کیا ہوتا ہے۔ یقیناًسائنس کی بڑھوتری سے پہلے یہ منظر ایک ڈراؤنا خیال، جن بھوت کی لڑائی یا پھر کسی مخلوق پر نازل ہوتا دیوتا کا عذاب معلوم ہوتا ہوگا۔ مگر آج کی سائنس جو کہ نہ صرف زمین کے چپے چپے سے واقف ہو چکی ہے بلکہ آسمان کی بلندیوں سے بھی بڑھ کر خلاکو سر کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ کسی سائنس کے طالب علم کیلئے اس سوال کا جواب مشکل نہیں مگر یہ عوام کی دلچسپی کے لیے بھی ضروری ہے۔ اگر کل کسی گرتے ہوئے شہابیے کو دیکھ کر کوئی بچہ آپ سے سوال کر دے ، تو آپ کیا جواب دیں گے ؟

آئیے آج ہم سیاسی مسائل اور بے ہودہ ہنسی مذاق سے ہٹ کر قدرت کے اس قانون کا مطالعہ کرتے ہیں ۔ یہ کیا چیز ہے جو رات کے وقت آگ میں جلتی نظر آتی ہے۔ سب سے پہلے ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اس زمین کے باہر کیا ہے۔ زمین سے چند ہزار کلومیڑ کے بعد ہوا ختم ہو جاتی ہے ۔ ایک خاص بلندی کے اوپر اوزون تہہ ہوتی ہے اور اس کے بعد کائنات کی وسیع تر جگہ آموجود ہوتی ہے۔ ہماری زمین مٹی ، پتھر، پہاڑ کی بنی ہوئی ہے اسی طرح ہمارے نظام شمسی میں بھی لاکھوں چھوڑے بڑے سیارے ، ستارے موجو د ہے جو زیادہ تر چٹانوں اور پہاڑوں جیسی ساخت پر مشتمل ہیں۔ ان میں مشہور چاند ، مشتری ، زحل وغیرہ ہیں۔

سیارچہ(Asteroid)

سیارچہ ، زمین یا چاند کی طرح بہت بڑا تو نہیں ہوتا مگر بھر بھی کائنات میں یہ ایک بڑی چٹا ن ہوتی ہے جو اپنے مدار میں تیر رہی ہوتی ہے۔ خلا میں ایسے ہزاروں لاکھوں چھوٹی بڑی چٹانیں موجود ہیں جو مختلف دھاتوں پر مشتمل ہیں۔  

سیارچہ پٹی (Asteroid Belt)

سائنسدانوں کا کہنا ہے کا نظام شمسی کے دو اہم اور بڑے سیارے مریخ (Mars) اورمشتری (Jupiter) کے درمیان ایک دائرہ نما پٹی ہے۔ اس پٹی کو سیارچہ پٹی کا نام اس لیے دیا گیا ہے کہ یہاں بکثرت سیارچے (Asteroids)یا ٹوٹی پھوٹی چٹانیں تیر رہی ہیں۔ 

اس تصویر میں آ پ دیکھ رہے ہیں کہ نظام شمسی میں سورج کے گرد گھومنے والے سیارے ایک دائرے کی شکل میں تیر رہے ہیں ،کسی کا دائر ہ قریب ہے تو کوئی بہت ہی دور۔ 

ٹوٹا ہوا تار ۔ شہابیہ(شہاب ثاقب)( Meteor)

شہاب ساقب یا (Meteor)دراصل وہ سیارچہ ہوتا ہے جو اپنے مدار سے نکلنے کے بعد خلا میں تیرتا ہوا زمین کی طرف بڑھنے لگتا ہے۔ جب سیارچہ زمین کی کشش ثقل میں آتا ہے تو زمین اسے کھینچنے لگتی ہے اس کھینچنے پر رگڑ پیدا ہوتی ہے اور یوں اس سیارچے کی رفتار تیز ہونے پر آگ لگ جاتی ہے۔ جو بالآخر زمین سے آکر ٹکرا جاتا ہے ۔ مگر ضروری نہیں کہ ہر سیارچہ ، شہاب ثاقب بنے اور زمین سے ٹکرائے ،کیونکہ یہ اس کی جسامت پر منحصر ہے ۔ اگر سیارچہ چھوٹا ہوگا تو وہ رگڑ لگنے پر گھس گھس کر راستے میں ہی ختم ہوجائے گا۔




تو جناب اب آپ سمجھ چکے ہونگے شہاب ثاقب کا سفر کتنا لمبا اور سخت مشکل ہوتا ہے۔ شہاب ثاقب کو اپنے مدار سے ہٹتے ہی جلنا پڑتا ہے اور زمین تک پہنچتے پہنچتے بے چارا مسلسل جلتا رہتا ہے۔



«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

1 comments:

  1. Very Nice Information About Asteroid and Meteor شہاب ثاقب :)

    ReplyDelete