Slider

Menu :

Latest News

WordPress Per Website Banayen

Blogroll

Pages

Animation Trailers

top header advertisement in header

Pak Urdu Installer

Text Widget

Recent news

Video Widget

Recent Tube

Wisata

News Scroll

Favourite

Event

Culture

Gallery

» » The Bear Trap - M. Yousaf Khan

پاکستان آرمی کے بریگیڈیئر محمدیوسف(مرحوم) نے سوویت یونین کے خلاف جنگ افغانستان میں آئی ایس آئی کے سرفروشانہ کردار پر  The Bear Trap  کے نام سے یہ کتاب لکھی ہے، جو اب تک اس موضوع پر لکھی گئی مستند ترین کتاب ہے۔ ان کی دوسری کتاب کا نام The Silent Soldierہے اور وہ بھی اسی موضوع پر لکھی گئی ہے۔ 

بریگیڈیئر محمد یوسف آئی ایس آئی کے افغان سیل کے چیف تھے، جب سوویت یونین کے خلاف افغانستان میں تاریخ کی سب سے بڑی گوریلا جنگ لڑی جا رہی تھی۔

واقعہ کے مطابق جب دسمبر1979 میں سوویت یونین کی فوجیں افغانستان میں داخل ہوئیں تو ابتدائ میں یہ آئی ایس آئی اوراس کے چیف جنرل اختر عبدالرحمان خان تھے ، جنہوں نے جنرل ضیاالحق سے یہ کہا کہ سوویت یونین کے خلاف افغانستان کے اندر سے مزاحمت منظم کی جا سکتی ہے۔ سوویت یونین کے خلاف افغان مزاحمت کا یہ وہ ابتدائی دور تھا ، جب امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے تک ، آئی ایس آئی کے اس covert operation کو ناقابل عمل قرار دیتی تھی ۔ تقریباً ایک سال تک آئی ایس آئی تنہا افغانستان میں سرگرم عمل رہی تھی ،اوراس کے بعد ہی امریکا اوریورپ نے اس جنگ میں قدم رکھا تھا۔

جنگ افغانستان کا دوسرا نمایاں پہلو یہ تھا کہ یہ صرف آئی ایس آئی تھی ، جس کا افغان کمانڈروں سے براہ راست  رابطہ ہوتا تھا۔ سی آئی اے سمیت یورپ کی کسی خفیہ ایجنسی کو افغانستان کے اندرڈائریکٹ آپریٹ کرنے کی اجازت نہ تھی۔ کوئی غیر ملکی سفارت کار یا اہل کار، آئی ایس آئی کی مرضی کے بغیر کسی افغان کمانڈر سے مل نہیں سکتا تھا۔ یہ آئی ایس آئی چیف ہی تھے ، جنہوں نے امریکا کو اس امر پر قائل کیا کہ جب تک افغان مزاحمت کاروں کو سوویت یونین کے ائرسڑائیک کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے سٹنگر میزائل مہیا نہیں کیے جائیں گے‘ افغان جنگ فتح سے ہم کنار نہیں ہو سکے گی۔آخرکار ، امریکا کو آئی ایس آئی کی اس حکمت عملی پر صاد کرنا پڑا اور افغان مزاحمت کاروں کو اسٹنگر میزائل ملنا شروع ہوگئے۔
اسٹنگر میزائل ملنے کی دیر تھی کہ جنگ افغانستان میں سوویت یونین کی ہوا اکھڑ گئی ، اور اس نے افغانستان سے بحفاظت نکلنے کے لیے ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیے۔

بریگیڈیئر صاحب لکھتے ہیں‌کہ اس کتاب میں شامل تمام معلومات میری ذاتی یاداشت، مشاہدات اور تجربات پر مشتمل ہیں۔ جب میں پشاور میں کچھ دن رہا تو مجھے مجاہدین کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا اتفاق ہوا۔ کتاب میں شامل معلومات ، بعض اوقات حقائق سے دور محسوس ہوتی ہیں مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کی کتاب کی کوئی ویلیوں ہی نہیں، بلکہ وجہ یہ ہے کہ دوسرے ذرائع سے جمع ہوئی معلومات اور ذاتی مشاہدات میں فرق محسوس ہوتا ہے۔ 


Afghanistan: The Bear Trap: The Defeat of a Superpower

How did the horrendous situation in Afghanistan, with all its implications for recent events and the present time, come to pass? What was the role of the CIA and Pakistani intelligence in the creation of what became the Taliban? What are the implications for the future and lessons from the past for American forces today?

This highly controversial book reveals one of the greatest military, political and financial secrets of recent times. It is nothing less than the true, if fantastic, account of how Pakistan and the USA covertly controlled the largest guerrilla war of the 20th Century, dealing to the Soviet Russian presence in Afghanistan a military defeat that has come to be called 'Russia's Vietnam'.

This compelling book, put together with great skill by the military author, Mark Adkin, is essential reading for anyone interested in the truth behind the Soviets' Vietnam, and the reasons why, to this day, the war in Afghanistan still drags on despite the victory that the Mujahideen were denied when the Soviets withdrew. ?

«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply