Slider

Menu :

Latest News

WordPress Per Website Banayen

Blogroll

Pages

Animation Trailers

top header advertisement in header

Pak Urdu Installer

Text Widget

Recent news

Video Widget

Recent Tube

Wisata

News Scroll

Favourite

Event

Culture

Gallery

» » » سی جی آئی ٹیکنالوجی اور فلم

یقیناآپ نے فلموں‌میں‌خلائی مخلوق، عجیب و غریب پرندے، ہم شکل انسان اور رنگ برنگی دنیائیں، سمندر، پہاڑ دیکھے ہونگے ؟
 سائنس فکشن اور ڈرائونی فلموں‌ میں‌فلمائے گئے یہ مناظر کمپیوٹر جنیریٹڈ امیجنری (CGI: Computer-generated imagery )ٹیکنالوجی سے بنائے جاتے ہیں۔ 

سی جی آئی (CGI ) کیا ہے ؟

سینمااور فلم بنانے والوں کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی کہ ناممکن اور تصوراتی چیزوں کو ممکن کرکے دکھایا جائے۔ جو کام یا منظر ہم اپنی روز مرہ زندگی میں نہیں کر سکتے ان کو سکرین پر دیکھنے کی خواہش ناظرین کو شدت سے رہی۔ جب کمپیوٹر کا استعمال سادہ دکھائی جانے والی فلموں میں ہونے لگا تو تصوراتی اشیاء بھی فلم کا حصہ بننے لگیں۔ یہیں پر سی جی آئی ٹیکنالوجی کا تعارف ہوا۔
سی جی آئی ٹیکنالوجی دراصل کمپیوٹر گرافکس ( یا اس سے زیادہ خاص طور پر ، 3D کمپیوٹر گرافکس ) سے تصوراتی منظر کشی کی جاتی ہے جس کو بعد میں فلم کے سین کے مطابق ڈھال لیا جاتاہے۔ 

سی جی آئی (CGI ) کا استعمال کہاں کہاں ہوتا ہے؟

CGI ٹیکنالوجی کا استعمالفلموں ، ٹیلی ویژن پروگراموں ، ویڈیوگیمز ،اشتہارات،اور پرنٹ میڈیا میں کیاجاتا ہے۔ملٹی میڈیا میں ہر طرف 3Dگرافکس سے بنائی گئی چیزیں ہر وقت نظر آتی ہیں۔ اسی طرح ویڈیو گیمزجو مکمل ایک نئی دنیا ہوتی ہےمیں بھی دراصل کمپیوٹر گرافکس کا استعمال کیا جاتاہے۔ ہر طرح کی کارٹون بھی اسی ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہیں۔ 
فلموں میں نئی دنیا بسانا، ناممکن اور تصوراتی مناظر کی تصویر کشی کرنا اور فلموں کے اندر زوردار دھماکے، بڑی بڑی عمارتوں کو منہدم کردینا، کئی ہزار انسانوں کوختم کرنااسی ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہواہے۔ سپر مین کا ہوا میں اڑنا اور پرانے وقتوں کی بالکل ٹھیک منظر کشی اس طرح سے کی جاتی ہے کہ دیکھنے والے تجسس اور حیرت کے ساتھ ساتھ خوشگوار یادیں سمیٹ لیتے ہیں۔

کیاایک فردیا چھوٹی فلم کمپنی سی جی آئی کا استعمال کر سکتی ہے؟ 

آپ کو یاد ہوگا، اسی سال پاکستانی فلم   "وار "نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ دراصل یہ فلم بھی سی جی آئی ٹیکنالوجی اور سپیشل افیکٹس سے بھر پور فلم تھی، اور یہی اس کی مقبولیت کی وجہ بن گئی۔ گویا اگر آج پاکستانی فلمیں بھی سی جی آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تو فلم انڈسٹر ی میں جان پڑ سکتی ہے۔ 
سوال یہ ہے کہ کیا سی جی آئی سافٹ وئیر خریدنا آسان ہے؟
آج کل کے تیز رفتار کمپیوٹر اس قابل ہیں کہ ان پر انفرادی سطح پر بھی سی جی آئی اور سپیشل افیکٹس بنانے والے سافٹ ویئر چلائے جا سکیں۔ اس طرح چھوٹی فلم کمپنیاں اور انفرادی طور پر کام کرنے والے فنکار بھی اپنی فلموں اور کمپیوٹر گیمز میں جدت اور خوبصورتی پیدا کرسکتے ہیں۔ 
ی جی آئی ٹیکنالوجی(کمپیوٹر گرافکس اور3Dٹیکنالوجی ) ایسی شاندار چیز ہے کہ اس کے استعمال سے فلم بنانے والے پوری دنیا بنا لیتے ہیں۔ لوگ، جانور، پہاڑ ، دریا، خلائی مخلوق غرض تصور کی گئی ہر چیز اور سین بنایا جا سکتاہے۔ 
ہالی وڈ کی تما م سائنس فکشن فلمیں سی جی آئی ٹیکنالوجی ، 3Dگرافکس اور سپیشل افیکٹس کا ہی استعمال کرتی ہیں۔ ہالی وڈکی نئی ایکشن، ایڈوانچر اور سائنس فکشن فلم "ایکس مین:ڈیز آف فیوچر پاسٹ " X-Men:  Days of Future Pass ,  اسی مہینےیعنی 23مئی 2014 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم بھی سپیشل افیکٹس سے بھر پور ہے۔ فلم کا ٹریلر دیکھئے۔

X-Men - Days of Future Past Official Trailer 2 by boxofficeinternational

CGI Technology Used in - X-Men: Days of Future Past


«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply