Insani Kaan
اچھے کان یقینا خوب صورتی کی علامت ہیں اور چہرے کے حسن و جمال میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔ مگر ان کا بنیادی کام آوازکو دماغ تک پہنچانا ہے اور اس کے ساتھ کچھ کچھ روشنی کی لہریں دماغ کو مہیا کرتا ہے۔ کان بھی آنکھ کی مانند بہت اچھے امین ہوتے ہیں کیوں کہ یہ ہر طرح کی بات سنتے ہی بغیر کسی ردو بدل کے ہو بہو دماغ تک پہنچا دیتے ہیں۔ سائنس کے مطابق آواز کس طرح کی ہے یا کس کی طرف سے آتی ہے؟ اس کی پہچان کرنا کان کا کام نہیں بلکہ دماغ کا کام ہے۔ لہٰذا کان کا کام تو صرف آواز کو دماغ تک پہنچا دینا ہے۔آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ کان کا پردہ صرف باہر سے آنے والی آواز کی لہروں کو محسوس کر تا ہے۔آواز کس کی ہے،اس کی پہچان دماغ تب کرتا ہے جب وہ چیز سامنے نظر آرہی ہو یا پہلے کی شناخت شدہ آواز دوبارہ سنائی دے یاپھر کوئی بتانے والا بتائے کے فلاں شے کی آواز ہے تب جاکر دماغ کسی آواز کی پہچان کر پاتا ہے۔ہاں البتہ پہلے سے مانوس شدہ آواز آئندہ جب بھی سنی جائے تو اس کی تصدیق بھی کرتا ہے۔

No comments: