Slider

Menu :

Latest News

WordPress Per Website Banayen

Blogroll

Pages

Animation Trailers

top header advertisement in header

Pak Urdu Installer

Text Widget

Recent news

Video Widget

Recent Tube

Wisata

News Scroll

Favourite

Event

Culture

Gallery

» » » سعودی عرب: خواتین کو ووٹ دینے کا حق


سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے بلدیاتی اتنخابات میں خواتین کے ووٹ دینے کے حق کو تسلیم کیا ہے۔ اب سعودی عرب میں جلد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹ دینے کی مجاز ہونگیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب عرب خواتین کو شورٰی کونسل میں مشیر کے عہدے پر منتخب ہونے کا حق بھی حاصل ہوگا۔
سعودی حکومت کی جانب سے اس قدم کا انسانی حقوق کی وہ تنظیمیں استقبال کریں گی جو سعودی خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی رہی ہیں۔
دریں اثناء امریکہ اور برطانیہ نے شاہ عبداللہ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی عرب میں جلد ہی بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں اور لیکن اس بار ہونے والے انتخابات میں خواتین حصہ نہیں لے پائیں گی۔ حکومت کے اعلان کے مطابق وہ آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈال پائیں گی۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شاہ عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا ’شریعت کے دائرے میں رہ کر خواتین سماج میں جو بھی کردار ادا کرسکتی ہیں ہم انہیں اس سے محروم نہیں رکھ سکتے ہیں۔ اپنے سینئر علماء کے ساتھ غور و فکر کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کو بھی شوریٰ کونسل کا حصہ بنایا جائے‘۔
انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کے کارکنان نے سعودی عرب کی خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سعودی عرب کی ایک خاتون کو ڈرائیونگ کی پابندی کو چیلنج کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
نجلہ حریری کو انٹرنیٹ پر ڈرائیورنگ کی ویڈیو جاری کرنے کے چند روز بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply