To Get Energy from sea,different types of oil rig used for this purpose. These offshore and under the sea Oil and Gas structures are heavy weight machinery standing on the surface of Sea.
زمین کی تہہ میں قدرت نے بے تحاشا خزانے رکھ دئیے ہیں۔ مگر پانی اور خشکی کی قدرتی تقسیم کے لحاظ سے زمین پر پانی تین حصے جبکہ خشکی ایک حصہ پر ہے، جس میں سات بڑے بر اعظم ہیں۔ ان براعظموں میں سے کچھ تو تیل کی دولت سے مالا مال ہیں جبکہ کچھ حصے ایسے بھی ہیں جہاں دوسری معدنیات یعنی سونا، چاندی ، کوئلہ ، نکل، نمک وغیرہ کی فراوانی ہے۔
سمندر سے تیل نکالنا ۔ آئل رگ
زمین کے علاوہ سمند ر کے اندر سے تیل نکال کر مشینوں کا پیٹ بھرا جاتا ہے۔ سمندر سے تیل نکالنے کے لیے ایک بہت بڑی مشینری استعمال کی جاتی ہے جو سمندر کے اندربہتر طریقے سے ڈرل (Drill)کرتے ہوئے تیل نکالتی ہے۔ اس مشینری یا پلیٹ فارم کو آئل رگ کہتے ہیں۔ یہ آئل رگ انسان کا بنایا ہوا ایک بہت بڑا ڈرل کرنے والہ آلہ ہے جو سمندر کی سطح پر رہتے ہوئے زیر سمندر سوراخ کر کے تیل اوپر کو کھینچتا ہے ،جہاں سے بحری جہازوں میں بھر کر یہ تیل ملک پہنچایا جاتاہے
No comments: