پیٹر سبرگ ،روس کا ایک بڑا خوبصورت ،تاریخی اور اہم شہر ہے۔ ہر ملک میں عموماً اچھے ، بڑے شہر چند ایک ہی ہوتے ہیں، جن میں ایک دارالحکومت بھی ہوتاہے۔
سینٹ پیٹرسبرگ ، روس کا تاریخی شہر ہے ،جو کہ دریائے نیوا کے کنارے واقع ہے۔ یہ تاریخی شہر اس لیے ہے کہ روس کے بادشاہ اسی شہر میں رہتے تھے اور یہی ان کا دارالحکومت رہا ۔
انقلاب روس بھی اسی شہر سے طوفا ن کی طرح اٹھا جس نے روس کی تاریخ ہی تبدیل کر دی۔
روس کا یہ شہر اپنے ریلوے سسٹم ، سیاحت وتفریح ، فلم انڈسٹری ، سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔
No comments: